اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

بارکھان: دھماکے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی بازار میں دھماکے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

بارکھان شہر کی تمام دکانیں احتجاجاً بند کر دی گئی ہیں۔

رکھنی بازار میں دھماکے کے خلاف تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح رکھنی بازار میں حجام کی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارکھان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 زخمیوں میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ، ریسکیو کے عملے اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ڈی جی خان اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بارکھان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.