وزارت قومی صحت کے ذیلی ادارے بارڈر ہیلتھ سروسز میں من مانی تعیناتیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہوائی اڈے، بندر گاہ، کراسنگ پوائنٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سابق وزیر صحت جونیئر اسٹاف کو ایئرپورٹس، بندر گاہ، بارڈر پر تعینات کر گئے۔ ایئر پورٹس، بندر گاہ، کراسنگ پوائنٹس کے انچارج ڈاکٹرز ایم بی بی ایس ہیں۔
بارڈر ہیلتھ سروسز میں گریڈ 19 کے 4 سینئر ڈاکٹرز موجود ہیں۔ بارڈر ہیلتھ سروسز میں گریڈ 18 کے 20 تجربہ کار ڈاکٹرز موجود ہیں، پشاور کے ڈاکٹر فریض الدین انچارج ایئرپورٹ، سول سرجن، طور خم پوائنٹ تعینات ہیں۔
دستاویز کے مطابق گریڈ 17 کے ڈاکٹر علی زرداری انچارج جناح ایئرپورٹ کراچی میں تعینات ہیں، ڈیپوٹیشن پر آئی ڈاکٹر عابدہ انچارج کراچی سی پورٹ پر تعینات ہیں، گریڈ 17 کے ڈاکٹر صوفان شاہ انچارج فیصل آباد ایئرپورٹ تعینات ہیں، گریڈ 17 کے ڈاکٹر سکندر انچارج علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور تعینات ہیں۔
گریڈ 17 کے ڈاکٹر زبیر انچارج گوادر ایئرپورٹ اور بندرگاہ تعینات ہیں، گریڈ 17 کی ڈاکٹر حمیرہ انچارج واہگہ بارڈر تعینات ہیں۔
Comments are closed.