کھانا پکاتے وقت باورچی خانوں کی دیواروں اور برتنوں پر تیل، دھواں اور چکنائی کے نشان جمع ہوجاتے ہیں جو صاف کرنے سے بھی نہیں جاتے لیکن اب یہ مسئلہ ایک آلے سے حل کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، باورچی خانے سے چکنائی اور دھواں جذب کرنے والے آلے کو ’ایئر ہوڈ‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ہم باآسانی اُٹھا کر کہیں بھی رکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی یہ آلہ کھانا پکانے کے دوران بدبو، دھواں اور تیل، گھی کی چکنائیوں کو مؤثر طریقے سے جذب کرتا ہے۔
ناقص کوالٹی کا تیل اور گھی استعمال کرنے سے بھی باورچی خانے کا ماحول بہت خراب ہو جاتا ہے جسے ’ایئر ہوڈ‘ کی مدد سے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
ایئر ہوڈ کے بارے میں معلومات:
’ایئر ہوڈ‘ میں کاربن فلٹر، چکنائی کا فلٹر، دھواں جذب کرنے کا نظام اور دیگر خصوصیات ہیں اور اس کے اندرونی پنکھے کو تین مختلف رفتار پر بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
اس کی ان خصوصیات کی وجہ سے باورچی خانے کی دیواروں پر چکنائی جمع نہیں ہوتی اور گھریلو خواتین کے لیے کھانا پکانا آسان ہوجاتا ہے۔
’ایئر ہوڈ‘ فلٹر بغیر تار کے کام کرتا ہے اور استعمال میں بہت آسان ہے، اسے آپ باورچی خانے میں کسی بھی اونچی جگہ پر رکھ سکتے ہیں تاکہ کھانا پکانے کے دوران دھواں اور آلودگی براہ راست اس میں جذب ہو سکیں۔
Comments are closed.