پنجاب میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سندھ کے کئی شہر اب بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
پنجاب میں کمالیہ، بہاولنگر، خانیوال سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
بورےوالا میں بارش کے بعد کئی سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
آج ژوب، قلات، خضدار سمیت بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے کئی شہر اب بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
دادو اور نواب شاہ میں پارہ 41 ڈگری تک جا پہنچا۔ لاڑکانہ 40، سبی 39، حیدرآباد 36 اور کراچی میں آج 34 ڈگری کی گرمی 37 ڈگری کی محسوس کی گئی۔
کل سے 30 مئی کے دوران سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.