پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے، کوئی سڑک پانی کی وجہ سے بند نہیں، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں بارشوں کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے۔ کراچی کی تمام سڑکیں موٹر ایبل ہیں، کوئی سڑک پانی کی وجہ سے بند نہیں ہے۔ 

شہر میں بارش کے بعد اپنے اہم بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناگن چورنگی، گجر نالہ اور اس کے اطراف اور ناظم آباد کے علاقے کلیئر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع وسطی سمیت شہر کے تمام اضلاع کے انڈر پاس بھی کلیئر ہیں۔ کچھ مقامات پر نشیبی علاقوں اور سڑکوں کے اطراف پانی کھڑا ہے جسے نکالا جا رہا ہے۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لالو کھیت، لیاقت آباد مارکیٹ، حیدری مارکیٹ کے اطراف کے علاقے کلیئر ہیں۔ جہانگیر روڈ پر نئی ڈرنیج لائن نے اچھا کام کیا ہے۔ دو نمبر چورنگی، فور کے چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بارش رکتے ہی کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے عملے نے پانی نکالنا شروع کر دیا تھا۔ 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پرانا گولی مار اور رضویہ کے اطراف سڑک کلیئر ہے۔ کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے اور ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.