کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو ہو گیا۔
تھڈو ڈیم اوور فلو ہونے کے باعث پانی ڈیم کے کناروں سے بہنے لگا، جس کی وجہ سے کاٹھور ندی کے پانی سے سپر ہائی وے نیشنل ہائی وے لنک روڈ کا راستہ بند ہوگیا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم سے تجارتی مال کی لنک روڈ سے ترسیل رک گئی، اب سپر ہائی وے تک رسائی کے لیے واحد آپشن طویل راستہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
نارتھ کراچی میں 49.8 ملی میٹر، قائد آباد میں 47 ملی میٹر، فیصل بیس میں 37 ملی میٹر، جبکہ گلشن حدید میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس میں11 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 9.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اولڈ ایئرپورٹ پر 8.8 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر8.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 16 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 19.9 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
کیماڑی میں 7.5 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔
Comments are closed.