بھارتی ریاست گجرات میں دو دن مسلسل بارش کے بعد احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ پر گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے اور ٹرمینل پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
کانگریس کے رہنما دیپک کھتری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر احمد آباد کے ٹرمینل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ کا ٹرمینل پانی میں ڈوبا نظر آرہا ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو کے کیپشن میں نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ احمد آباد ایئرپورٹ کی صورت حال ہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 28 سالہ دور کے بعد گجرات کا یہ حال ہے، یہ نریندر مودی کی ماڈل اسٹیٹ ہے۔‘
ایک اور صارف نے آحمد آباد کے ایئرپورٹ کی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دیکھو آحمد آباد کا ایئرپورٹ جہاں ہاتھ میں جوتے لے کر ایئرپورٹ پر جارہے ہیں، یہ ہے مودی کی آن بان شان ضرور دیکھیے، سب دیکھیں لوگ اپنے ہاتھوں میں جوتے لے کر گھوم رہے ہیں۔‘
ایک صارف نے احمد آباد ایئرپورٹ پر پانی بھرجانے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک دوست نے آحمد آباد ایئرپورٹ کی تصاویر بھیجی ہیں وہ رات دس بجے کی فلائٹ سے آحمدآباد آیا تھا۔
Comments are closed.