بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بارش اور موسم کی خرابی کے باعث مختلف ٹرینیں تاخیر کا شکار

ترجمان ریلوے کے مطابق بارش اور موسم کی خرابی کے باعث مختلف ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قراقرم ایکسپریس آج لاہور سے کراچی کے لیے روانہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ قراقرم کے مسافروں کو بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے7 کے بجائے رات 10 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.