وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سےجاں بحق ہر فرد کے خاندان کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے ہنگامی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا 50 فیصد وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔
امدادی رقم کا 50 فیصد متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.