hookup Uniondale hookup Monmouth Junction NJ mature hookup app charlotte hookup bars dailydot hookup app best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بارسلونا کے ہیڈ کوچ رونالڈ کوئمن برطرف

لالیگا میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد بارسلونا نے ہیڈ کوچ رونالڈ کوئمن کو برطرف کردیا۔

رائیو ویلکانو نے کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کو ایک صفر سے شکست دی تھی، مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ سے بارسلونا کی ٹیم لیگ پر نویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

میسی کا سابق کلب 10 میں سے صرف 4 میچز جیت سکا ہے۔

بارسلونا کے صدر نے آج کی شکست کے بعد رونالڈ کوئمن کو فارغ کردیا، رونلڈ کوئمن کا شمار بارسلونا کے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔

اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کو ایک اور شکست ہوگئی، رائیو ویلکانو نے ایک صفر سے مات دی۔

واضح رہے کہ بارسلونا اور رائیو ویلکانو کے درمیان میچ میں تمام وقت بارسلونا کا پلہ بھاری رہا جس کے کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی مگر وہ حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ نہ دے سکے۔

رائیو ویلکانو کے جو فلکاؤ نے فیصلہ کن گول کھیل کے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں اسکور کیا، میچ کے بقیہ وقت میں بارسلونا کی ٹیم خسارہ پورا کرنے میں ناکام رہی ۔

ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.