بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

بارسلونا: مشکوک چیز کی موجودگی پر ٹرین اسٹیشن خالی کرا لیا گیا

اسپین کے شہر بارسلونا میں مشکوک چیز ملنے پر میں ٹرین اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کو ٹرین اسٹیشن پر کوڑے دان میں تاروں پر مشتمل مشکوک چیز ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک چیز ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ٹرین اسٹیشن پر طلب کیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ اس دوران ٹرین اسٹیشن خالی کروا کر بند کر دیا گیا تھا، تاہم تلاشی کے بعد ٹریشن اسٹیشن کو محفوظ قرار دے کر کھول دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.