شاہی خاندان کی دو مبصرین کے مطابق نئے بادشاہ چارلس سوم کو چاہیئے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو کی اہلیہ سارہ فرگوسن کو ملکہ الزبتھ دوم کے کتوں سے دور رکھیں۔
گزشتہ ہفتے فوٹو اینڈ ویڈیو پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سارہ فرگوسن نے آنجہانی ملکہ کے کتوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔
مذکورہ تصویر کے حوالے کرسٹینا گیریبالڈی اور کرسٹین روز نامی دو مبصرین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ ہفتے سارہ فرگوسن اپنی سالگرہ کے موقع پر ملکہ کے کتوں کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈچز آف یارک کے حوالے سے بادشاہ چارلس کو جلد کچھ کرنا چاہیے تاکہ عوام میں ان کی مقبولیت بڑھ سکے کیوں کہ سارہ ملکہ کی موت کے بعد کچھ زیادہ ہی سرگرم ہیں۔
واضح رہے کہ بادشاہ چارلس کے چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو کی اہلیہ سارہ فرگوسن نے اپنی فیاض اور خوش مزاج طبیعت سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔
دریں اثناء سوشل میڈیا صارفین سارہ فرگوسن کے اقدام اور بخوبی اپنی ذمہ داری نبھانے پر انہیں سراہ رہے ہیں اور ملکہ کے کتوں کو سارہ فرگوسن کے ساتھ خوش دیکھ کر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments are closed.