برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے المناک تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بادشاہ چارلس نے ملکہ کے ہمراہ کرسمس کی چرچ سروس میں شرکت کی، قوم سے خطاب میں بادشاہ نے ملک بھر میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
بادشاہ چارلس کا کہنا تھا کہ دوسروں کی خدمت میں مصروف رضا کار ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے ہم اپنی طاقت سے ایک دوسرے کی حفاظت کو یقینی بناسکیں۔
شاہ چارلس نے مستحق افراد کی مدد اور ماحولیات سے متعلق آگاہی پر بھی بات کی۔
واضح رہے کہ برطانیہ کا تخت سنبھالنے کے بعد بادشاہ چارلس کا یہ دوسرا خطاب تھا۔
Comments are closed.