لاہور میں بادشاہی مسجد میں سانحۂ سیالکوٹ کی مذمتی کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس سے چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر بخاری و دیگر نے خطاب کیا۔
چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سانحۂ سیالکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، انصاف کی فراہمی میں جلدی کی جائے۔
ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر بخاری کا اپنے خطاب میں کہنا ہے کہ اقوامِ عالم کے سامنے شرمندہ ہیں، سانحۂ سیالکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Comments are closed.