وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ باجوہ صاحب نے عمران خان کو ہر موقع پر مکمل سپورٹ کیا۔
روہڑی میں کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ نے کہا کہ فیصلے رشتے دادوں کی ایما پر آئیں گے تو سوال تو اٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو 3 رکنی بینچ پر اعتراض ہے تو لاجر بینچ بنانے میں کوئی حرج نہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی، ایک لاڈلہ ہی بات کرنے کو تیار نہیں ہوتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں کہہ رہی ہیں جو مشروط بات کرنے کی بات کرے اس سے ڈائیلاگ نہ کیے جائیں۔
ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ باجوہ صاحب نے عمران خان کو ہر موقع پر مکمل سپورٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان ہے، ایک طرف عمران خان کی ذاتی انا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنا قرض عمران حکومت نے لیا، ماضی کی تمام حکومتوں نے اتنا نہیں لیا۔
Comments are closed.