خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان اسپورٹس فیسٹیول 2022ء کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
اسپورٹس فیسٹیول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال سمیت دیگر مختلف کھیلوں کے لیے لگ بھگ 500 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس سلسلے میں افتتاحی تقریب باجوڑ میں منعقد ہوئی جس میں اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، آفیشلز، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز کے عہدے داران، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مختلف اسکولوں کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے۔
اس موقع پر آئے ہوئے تماشائیوں نے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت افزاء فیسٹیول منعقد کروانے پر وہ ان اداروں کے شکر گزار ہیں۔
پاکستان اسپورٹس فیسٹیول مشترکہ طور پر باجوڑ، مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.