عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ باجوڑ میں ورکرز کنونشن پر حملہ انتہائی غیرانسانی فعل ہے۔ مشکل وقت میں اے این پی کا ہر کارکن جے یو آئی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
اے این پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے اس خطے میں جاری جنگ میں پشتونوں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا نہیں دی جائیگی تب تک جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔
Comments are closed.