سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.