باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد شفیع سمیت تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے بھرپور تعاون کیا۔
Comments are closed.