بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا

باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، جبکہ پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ رات ہوا، علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز خان شہید ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.