منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

باجوڑ دھماکے میں زخمی کن اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، فہرست جاری کردی گئی

باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے ورکرز کنونشن میں زخمی ہونے والے افراد کن اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اس حوالے سے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے فہرست جاری کردی۔

مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے کے61 زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، معمولی نوعیت کے 50 سے زائد زخمیوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ تیمر گرہ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے 32 زخمی زیر علاج ہیں، سی ایم ایچ پشاور میں 10 اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 3 زخمیوں کا علاج ہو رہا ہے۔

مشیر صحت نے کہا کہ باجوڑ میں دھماکے کے 16 زخمی زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن کے  دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ تیمر گرہ سے 5 شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.