اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

باجوڑ دھماکا: مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم کی فضل الرحمان سے گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پوری قوم کا عہد ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دیگر اسپتالوں میں منتقل  کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.