انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکا خودکش تھا، جس میں 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ خود کش دھماکے میں 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ ملے ہیں۔
اختر حیات خان نے یہ بھی کہا کہ دھماکے میں ہائی ایکسپلوسیو کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.