انسداد دہشتگردی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران باجوڑ سے مبینہ دہشت گرد اکرام اللّٰہ گرفتار کرلیا گیا۔ کالعدم تحریک کے گرفتار دہشت گرد کو خودکش بمبار تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد سے ایک دستی بم، 550 گرام بارود، پریما کارڈ و دیگر مواد برآمد کیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ میرے دو فرار ساتھی خودکش حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کو فرار دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک رسائی کیلئے خود ساختہ بم حوالے کرتے وقت گرفتار کیا، باجوڑ بڑی تخریبی کارروائی سے بچ گیا۔
انسداد دہشتگردی کی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
Comments are closed.