پاک افغان بارڈر باب دوستی سے آج چوتھے روز بھی آمدورفت جاری ہے۔
ٹرانسپورٹ یونین کے مطابق افغانستان میں کسٹم اور کلیئرنگ سسٹم معمول پر آگئے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ اسپن بولدک بینکنگ سسٹم میں پیچیدگیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد پشاور میں افغان کرنسی کی خریدو فروخت معطل ہوگئی۔
ایکسچینج کمپنیز ذرائع کے مطابق پشاور میں افغان کرنسی کا کوئی خریدار نہیں ہے۔
ذرائع ایکسچینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ آخری ٹریڈنگ میں 1 افغان روپیہ تقریباًپاکستانی 1 روپے 70 پیسے میں دستیاب تھا۔
گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ، اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے جبکہ افغان صدر اشرف غنی بھی ملک سے فرار ہوگئے۔
Comments are closed.