بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔
محمد رضوان کا ان تمام بیٹرز میں سب سے بہترین کیریئر ایوریج ہوگیا جنہوں نے کم از کم ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کا بیٹنگ رن اوسط اب 52.66 ہے۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے جن کا رن اوسط 52.01 ہے۔
ان کے علاوہ ہم وطن بابر اعظم 48.04 رن اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.