ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

بابر کے بعد صائم کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا، فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا۔

ایک بیان میں فخر زمان نے کہا ہے کہ صائم ایوب نے جیسی اننگز کھیلی، میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا.

فخر زمان کا کہنا ہے کہ اگر صائم ایوب اسی انداز میں کھیلتا رہا تو لمبے عرصے تک کھیل سکے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے کہا ہے کہ سیریز کا آغاز اچھا نہیں ہوا، 5 میچز کی سیریز ہے، کم بیک ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی، آغاز میں مجھے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو بیٹنگ میں مشکل پیش آئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.