hookup Parsippany NJ hookup Middletown Delaware the hookup game download hookup Stafford CT hookup Uniondale curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر کی کمزوریاں جاننے کیلئے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی، اسکاٹ اسٹائرس

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس کا کہنا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی کمزریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص بال کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت نمبر ون بیٹر ہیں۔

سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت بولر ہیں، بھارت ہی نہیں تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں دیگر ٹیموں کے ایشیاء کپ جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.