instant sex hookup sites hookup Telford Pennsylvania hookup Blooming Grove dailydot hookup app hookup Mansfield Center hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر غوری کی نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما بابر خان غوری کے خلاف نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع کردی۔

عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو بابر غوری کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

خیال رہے کہ بابر خان غوری کی صاحبزادی نے اپنے والد کی گرفتاری پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو گزشتہ روز وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بابر غوری 7 سال سے منی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے اور کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.