کراچی میں کھیلے جارہے پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 بالز تک ڈٹی رہی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی جوڑی نے یہ کارنامہ 2011ء میں جنوبی افریقا کیخلاف انجام دیا تھا۔
Comments are closed.