جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

بابر اور رضوان نے افتخار احمد سے عیدی مانگ لی

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عید سے پہلے عیدی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے  کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے افتخار احمد سے عیدی مانگ لی۔

بابر اعظم نے افتخار احمد سے  کہا کہ عیدی دیں، آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے۔

بارش سے متاثرہ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوشگوار لمحات گزارے۔

یاد رہے کہ بارش اور ژالہ باری نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا۔

کھیل رکنے سے پہلے تک نیوزی لینڈ نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹ پر 164 رن بنائے تھے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ 24 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.