پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بابر اعوان کے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا معاملہ معمہ بن گیا۔
قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد کی منظوری کے معاملے پر بابر اعوان نے قانونی کارروائی کےلیے اسپیکر سے تفصیلات مانگ لیں۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو اس حوالے سے خط لکھا ہے، جس میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت تفصیلات مانگی ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق منظور شدہ قرارداد کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے۔
بابر اعوان کے خط میں کہا گیا کہ اجلاس میں موجود ارکان قومی اسمبلی کے نام اور حلقوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور قرارداد سے متعلق آرڈر آف دی ڈے کی کاپی فراہم کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ قرارداد پر تقریر کرنے والے ارکان اسمبلی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔
دوسری طرف ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ایسا کوئی خط اسمبلی سیکریٹیریٹ کو موصول نہیں ہوا۔
Comments are closed.