پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے پارٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی الیکشن ہونا ہے، ابھی تو پارٹی چیئرمین منتخب ہونا ہے۔
بابر اعوان سے سوال کیا گیا کہ کیا انتخابات میں تیسرا امیدوار بھی آ سکتا ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آج واپسی پر اس معاملے پر گفتگو کروں گا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ میں نے آ کر بتایا۔
لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرسٹرگوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے؟
جس کا انہوں نے جواب دیا کہ وہ درست کہہ رہے ہیں یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔
علی ظفر نے کہا تھا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے، عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریکِ انصاف کا کوئی تصور نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
Comments are closed.