قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کیریئر کی ابتدائی 90 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔
نیدر لینڈز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے 91 رنز کی باری کھیلی، ساتھ ہی ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
کپتان بابر اعظم نے 91 میچز کی 90 اننگز میں 59 اعشاریہ 79 کی اوسط سے 4 ہزار 664 رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنز بنائے تھے جبکہ رچرڈز نے 4 ہزار 122، شائی ہوپ نے 4 ہزار 051، جو روٹ نے 3 ہزار 954 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 3 ہزار 899 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.