قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
انسٹاگرام، ٹوئٹر، ریڈاِٹ اور فیس بُک سمیت متعدد ویب سائٹس پر پوسٹس وائرل ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کی جانب سے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لانے والے نوح دستگیر بٹ کے لیے 20 لاکھ بطور انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس خبر کی تحقیق کی جائے تو بابر اعظم کی جانب سے ایسا کوئی مستند بیان یا کوئی سوشل میڈیا پوسٹ نہیں ملتی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ نیوز سراسر جعلی ’فیک نیوز‘ ہے، جہاں بابر اعظم سے متعلق یہ جھوٹی خبر زیرِ گردش ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے جعلی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پلیئرز کے لیے ایک تعریفی پوسٹ کی گئی تھی۔
بابر اعظم کا اپنی اس پوسٹ میں کہنا تھا کہ مجھےاپنے سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے، ہمارے تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.