انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان منتخب کیے جانے پر اُن کے والد اعظم صدیقی کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے۔
فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اعظم صدیقی نے بیٹے بابر اعظم کے اعزاز کو پاکستانی عوام کے نام کیا ہے۔
اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ اعزاز قوم ملک پاکستان کے نام اور تمام تعریفوں کے مالک اللّٰہ پاک ہیں، اگر یہ فخر کا مقام ہے تو وہ پاکستانی قوم کا ہے۔‘
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان پاکستان کے بابر اعظم کو نامزد کیا گیا جب کہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے اس نامزدگی میں بابر اعظم کے علاوہ قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.