hookup Mansfield Center what is the best gay hookup app hookup Uniondale hookup by tinder dog screening hookup to laptop gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کے مزید دو ریکارڈز، بڑے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے نامور بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 17 سنچریاں بنانے والے  بیٹر اور تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کپتان بھی بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے نام کیا، انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری بنائی۔ 

بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگ کھیلی، اس دوران انہوں نے کپتان کی حیثیت سے اپنے کیریئر کے 1000 رنز بھی مکمل کرلیے۔

اس سے قبل ویرات کوہلی نے 17 اننگز، اے بی ڈی ویلیئرز نے 18 اننگز، کین ولیمسن نے 20 اننگز اور الیسٹر کُک نے 21 اننگز کھیل کر بطور کپتان ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنے  کیریئر کی 17ویں سنچری 85ویں اننگز میں بنائی، جس کے بعد انہوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور سارو گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.