پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، جس میں اُن کا ایک شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کرکٹ کی اصطلاح میں ’لیٹ گلینس‘ شاٹ کو بابر اعظم نے ایک یارکر گیند پر بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کھیلا تھا جس پر انھیں چار رن بھی حاصل ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ ایک فاسٹ، فاسٹ میڈیم یا میڈیم فاسٹ بولر کی یارکر گیند پر اس طرح کی شاٹ کھیلنا واقعی مہارت کا کام ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں صارف نے بابراعظم کی یہ شاٹ کھیلتے اور اس کی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔
اس صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گیراج میں بچوں کے ساتھ بابر اعظم نے اس شاٹ کی پریکٹس کی اور پھر اس کا عملی مظاہرہ میدان میں کر ڈالا۔
خیال رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اس کی ہی سرزمین پر ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دوچار کردیا۔
بابر اعظم ویسے ہی ایک بڑی تعداد کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، تاہم اب ان کے ناقدین بھی ان کے اس مخصوص شاٹ کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔
Comments are closed.