2010 free hookup apps hookup Cragsmoor New York hookups skateboards shirts charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کے رویئے سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کپتان بابر اعظم کے رویئے کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے اور کھلاڑی اس کے لیے جان دینے کے لیے بھی حاضر ہیں کیونکہ لیڈر اگر آپ کو سپورٹ کرے تو آپ جان بھی دے دیتے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم جیسے فیصلے کر رہے ہیں وہ ایک اچھے لیڈر کی نشانی ہے ، بابر اعظم اچھے برے وقت میں سب کو سپورٹ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے رویئے کی وجہ سے ٹیم ایک یونٹ بنی، اس کو مومنٹم ملا اور ہر کھلاڑی پرفارم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کا ٹیم کو بہت فائدہ ہوا تھا، ہیڈن کا ایک بڑا نام ہے ، کم وقت میں انہوں نے مضبوط بنانے کی کوشش کی ، میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ کوچز کی ضرورت رہتی ہے، اسی طرح جس طرح فزیو اور ٹرینر ٹیم کے لیے ضروری ہیں ۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارے ضرور لیکن سیکھنے کو بہت ملا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے مومنٹم ملا اور ایک یونٹ بنے ، یہی وجہ ہے کہ بنگلا دیش میں دونوں فارمیٹ (ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ) کے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی۔

شاداب خان کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، ہم ٹیم تو ہیں ہی لیکن ہم فیملی پہلے ہیں ، جس طرح فیملی میں ایک دوسرے کو سپورٹ ملتی ہے اسی طرح ہم ایک دوسرے کو اٹھا کر رکھتے ہیں ، ہار جیت ایک کھلاڑی کی نہیں پوری ٹیم کی ہوتی ہے ، یہی چیز ہم ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں ۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوچ ثقلین مشتاق نے گراؤنڈ میں جھنڈا لگانے کی روایت قائم کی ، سبز ہلالی پرچم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے اپنے پیارے ملک کے لیے کھیلنا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، جھنڈا لگانے کی روایت نے سب کو متحرک کیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث روف کا آسٹریلیا کی بگ ببیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہو چکا ہے ، کئی اور کھلاڑیوں کی بھی بات چیت چل رہی ہے ان میں ایک نام شاداب خان کا بھی ہے۔

اس متعلق شاداب خان کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز پر فوکس ہے ، بی بی ایل میں معاہدے کو دیکھ رہا ہوں ، سیریز کے بعد فیصلہ کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.