انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے بیٹسمین رسی وینڈر ڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے نمبر چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے۔
Comments are closed.