بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روی چندرن ایشون نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے تالیوں کی ایموجیز کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کا دلچسپ اختتام ہونے والا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جہاں قومی ٹیم 21 پر ہی دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی تھی وہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بناکر نہ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز کے ساتھ چوتھے دن کا اختتام کروایا بلکہ انہوں نے اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری بھی اسکور کی۔
ان کا ساتھ نوجوان بلے باز عبداللّٰہ شفیق نے دیا جو اس وقت 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
دنوں کھلاڑیوں کے درمیان 171 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ بھی ہوچکی ہے اور دونوں پانچویں روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
Comments are closed.