بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کی بیٹنگ سے شعیب اختر بھی خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کراچی ٹیسٹ میں  آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم کی تعریف کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شیعب اختر نے لکھا کہ ایک اسپیشل کھلاڑی بابر اعظم نے 196 رنز کی اسپیشل اننگز کھیلی ہے۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کی بیٹنگ پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا۔

ایک صارف نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اپنے رنز کے چکر میں کھیلتے ہیں، ایک دن میں 320 بنائے جاسکتے تھے، مگر بہت  سلو کھیل رہے تھے، آؤٹ ہوگئے 196 پر، لالچ بری بلا ہے۔

ایک صارف نے تو بابر اعظم کو  پاکستان کا ببر شیر قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھی اننگز میں شاندار بلے بازی کی بدولت اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بابر اعظم نے 426 گیندوں پر 196 رنز بنائے، جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگزمیں سب سے بڑی باری کھیل کر ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.