قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بس شکل ہی معصوم ہے۔
دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے اور میگا ایونٹ ”ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ“ کے موقع پر برق رفتار کرکٹ کا مزہ دوبالا کرنے کے ساتھ شائقین کا جوش اور ولولہ بڑھانے کیلئےدلچسپی سے بھر پور ”کرکٹ“ اور ”انٹرٹینمنٹ“ کا سب سے بڑا پروگرام ”جشن کرکٹ“ ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل ”جیو نیوز“ پر شروع ہوگیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی اس بار میزبانی تابش ہاشمی کر رہے ہیں، پہلے پروگرام میں قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے علاوہ عاقب جاوید اور عماد وسیم شریک ہوئے۔
پروگرام میں میزبان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عماد وسیم نے شکوہ کیا کہ سلیکشن کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
عماد وسیم کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری بیوی کو مجھ پر شک نہیں ہوتا۔
قومی کر کٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔
واضح رہے کہ پروگرام میں شریک مہمان معین خان کا کہنا تھا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عماد وسیم کو ٹیم میں ضرور سلیکٹ کرتا۔
Comments are closed.