اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

بابر اعظم کیلئے جان دینے کو تیار ہوں، شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ جب سرفراز احمد کپتان تھے جب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور جب بابر اعظم کپتان ہیں تب بھی ہم جان دینے کو تیار ہیں۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ہم سب بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ شاہین آفریدی میرا پسندیدہ بولر ہے لیکن اس کے پہلے اوور میں بچنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ شاہین کے پہلے اوور میں بچ رہے ہو اور اسے کہیں پر چھکا مار رہے ہو تو آپ بہت اچھا کر رہے ہو کیونکہ اس وقت وہ دنیا کا نمبر ون بولر ہے۔

ملتان سلطانز کے بیٹر نے کہا کہ ہم سب کا مقصد پاکستان ہے، ٹیم کو اِدھر سے اُدھر کرنے کی کوشش کرنے والی کافی چیزیں دیکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.