جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کا وقت ہے۔ بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے اس ٹیم سے کافی امید تھی، ہم نے صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد اس طرح کا ماحول ہوتا ہے، آپ کو گراس روٹ پر کرکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے.

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ میں آپ کو دباؤ لینا ہوتا ہے۔ آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر آپ نہیں جیت سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.