بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کو ہر فارمیٹ میں اچھا کھیلتا دیکھ کر حیرت نہیں ہو رہی، ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ہر فارمیٹ میں اچھا کھیلتا دیکھ کر حیرت نہیں ہو رہی۔

گزشتہ روز پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی نے  قومی کپتان بابر اعظم سے متعلق کہا کہ بابر اعظم سے بات کر کے ہمیشہ اچھا لگتا ہے، وہ ہمیشہ عزت سے ملتا ہے، پاکستان ٹیم کے تمام پلیئرز اچھے طریقے سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو سیکھنے میں دلچسپی ہے اور وہ کچھ سیکھنا چاہتا ہے۔

دبئی متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی…

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان مقابلے کی ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.