کشمیر پریمئیر لیگ کا میلہ مظفر آباد میں سجا ہوا ہے جس میں پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں لیکن ایسے میں اُن کا ایک فین کشمیر پریمئیر لیگ کے دوران مظفر آباد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے امجد پہلوان پاکستانی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بہت بڑے فین ہیں انہوں نے اپنے جسم پر پینٹ کر کے پرچم بنایا ہوا ہے اور اس پر انہوں نے بابر اعظم لکھا ہوا ہے جبکہ سر پر منفرد انداز کا ہیٹ بھی سجایا ہوا ہے جس پر بابر اعظم کی تصویر ہے ۔
امجد پہلوان پاکستانی کا کہنا ہے کہ میں مظفر آباد میں آیا توکےپی ایل کو سپورٹ کرنے ہوں اور میں نے جسم پر کے پی ایل بھی لکھا ہوا ہے لیکن میں بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں اور کے پی ایل میں بابر اعظم کو مس کر رہا ہوں۔
انہوں نے اپنے انداز میں بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ بابر ہوتے تو اور بھی مزہ آتا لیکن میں نے لوگوں کو احساس دلایا ہے کہ بابر اعظم یہاں موجود ہیں ۔
بابر اعظم کے اس دیوانے کے ساتھ شائقین کرکٹ نے مظفر آباد اسٹیڈیم میں تصاویر بنواتے ہیں۔
Comments are closed.