منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کیلئے معاہدہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے۔

ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی سے بھی ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ ہوا ہے۔

براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن 11 جون کو ہو گی۔

لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈولڈ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.