بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل

کپتان پاکستان ٹیم اور دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بلے باز بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کیا جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل رہا۔ 

گزشتہ روز ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ 

بابر اعظم نے یہ اعزاز ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا، وہ 9 چوکوں کی مدد سے اپنی 17 ویں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بابر کے ون ڈے کیریئر کی یہ 17ویں جب گزشتہ 3 اننگز کے دوران مسلسل تیسری سنچری بھی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بابر اعظم نے ون ڈے کی مسلسل تین اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کی ہوں۔ 

بابر اعظم نے اس سے قبل 2016 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی مسلسل تین اننگز میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔ 

خیال رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ایک سے زیادہ مرتبہ مسلسل اننگز کے دوران تین یا زائد سنچریاں نہیں بناسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.