قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف آف اسپن بولنگ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
بابر اعظم نے آج ٹاس جیتنے کے بعد پِچ اور پلیئنگ الیون کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسپنر بھی ہیں اور ٹیسٹ میچ کے دوران ممکنہ طور پر باؤلنگ کر سکتے ہیں۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پِچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک اسپنر ہوں۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں پہلے ہی تین اسپنرز نعمان علی، ساجد خان اور اسپن بولنگ آل راؤنڈر افتخار احمد کا انتخاب کیا جاچکا ہے۔
تین اسپنرز کو شامل کرنے کی وجہ پچ کا اسپنرز کے لیے موزوں ہونا ہے۔
بابر اعظم نے گزشتہ برس بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز کروا کر 1 رن دینے اور ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے، جبکہ ٹیم کے قائد نے اپنا ایک اوور میڈ اِن بھی کروایا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مہدی حسن میراز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔
اس سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کی 11 برس پرانی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2010 میں بابر اعظم نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں وکٹ لی تھی۔
Comments are closed.